لاہور لائنز نے فیصل آباد وولفز کو تین وکٹوں ہرا کر فیصل بینک ٹی- 20 کرکٹ کپ جیت لیا،فاتح ٹیم 20 لاکھ روپے اور رنز اپ کو10 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا ،لاہور لائنز کے سعد نسیم کو مین آف دی میچ قرار پائے ، اعجاز چیمہ کو بہترین باؤلر اور یونس خان کو بہتر ین بیٹسمین قرار دیا گیاسینیٹر مشاہد اللہ نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اورنقد انعامات تقسیم کئے

اتوار 16 فروری 2014 22:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) لاہور لائنز نے فیصل آباد وولفز کو تین وکٹوں سے ہرا کر فیصل بینک ٹی- 20 کرکٹ کپ جیت لیا ، فاتح ٹیم 20 لاکھ روپے اور رنز اپ کو10 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا ،لاہور لائنز کے سعد نسیم کو مین آف دی میچ قرار پائے ، اعجاز چیمہ کو بہترین باؤلر اور یونس خان کو بہتر ین بیٹسمین قرار دیا گیاسینیٹر مشاہد اللہ نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اورنقد انعامات تقسیم کئے۔

اتوار کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں فیصل آباد وولفز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ فیصل آباد وولفز نے مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔ علی وقاص نے چار چھکوں اورپانچ چوکوں کی مدد سے 63 رنز، مصباح الحق نے دو چوکوں کی مدد سے 27 رنز خرم شہزاد نے ایک چوکے کی مدد سے 11 رنز اور آصف نے ایک چھکے کی مدد سے 11 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

اعجاز چیمہ نے 29 رنز دے کر دو، محمد حفیظ نے 20 رنز دے کر دو، وہاب ریاض نے 11 رنز دے کر دو، عمران نے 28 رنز دے ایک اور آصف رضا نے 16 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں لاہور لائنز کی ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ سعد نسیم نے ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 43 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، احمد شہزاد نے ایک چوکے کی مدد سے 16 رنز ،ناصر جمشید نے تین چوکوں کی مدد سے 14 رنز، عمر اکمل نے تین چوکوں کی مدد سے 14 رنز، ، حفیظ نے 6 رنز بنائے۔

اسد علی نے32 رنز دے تین وکٹیں حاصل کیں۔خرم شہزاد نے 9 رنز دے کر ایک اور احسان نے 33 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ایونٹ میں ملک بھر سے سترہ ریجنزکی ٹیموں نے حصہ لیا۔ جن میں حیدر آباد ہاکس، کراچی ڈولفنز، لاڑکانہ کرکٹ ایسوسی ایشن بلز، کوئٹہ بیئرز، سیالکوٹ سٹالینز، فیڈرل ایریاز چیتا، ملتان ٹائیگرز، کراچی زیبراز، راولپنڈی ریمز، اسلام آباد لیپرڈز، فیصل آباد وولفز، پشاور پینتھرز، لاہور ایگلز، بہاولپور سٹیگ، ڈیرہ مراد جمالی اور لاہور لائنز شامل تھیں ۔

متعلقہ عنوان :