دہشت گردی کے خلاف عالمی اور علاقائی تعاون کو مزید فروغ دینا ہو گا ،مسعود خان ،مذاکرات مقاصد کے حصول تک جاری رکھنے ہوں گے ، پاکستانی سفیر کا خطاب

اتوار 16 فروری 2014 22:17

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی اور علاقائی تعاون کو مزید فروغ دینا ہو گامذاکرات مقاصد کے حصول تک جاری رکھنے ہوں گے۔ گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سول لائزیشن اتحاد کے پینل سے خطاب کرتے ہوئے مسعودخان نے کہاکہ امن مقاصد کے حصول کیلئے مذاکرات کو جاری رکھنا ہوگا، امن کو ایک اور موقع دینے کیلئے مختلف طریقوں سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔

مسعود خان نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف عالمی اور علاقائی تعاون کو مزید فروغ دینا ہو گا۔

(جاری ہے)

پینل کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے۔ انہوں نے پاکستان میں حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کا جائزہ پیش کیا اور ڈائیلاگ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی حکومت نے قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے سب سے پہلے ڈائیلاگ کے آپشن کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جامع کوششیں کی ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تھری ڈی حکمت عملی اختیار کی ہوئی ہے جس میں ڈائیلاگ ڈویلپمنٹ اور ڈیٹرنس شامل ہے اس حکمت عملی کے تحت ڈائیلاگ کا آپشن استعمال کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :