حکومتی کمیٹی کے رکن اور کو آرڈینیٹر عرفان صدیقی نے طالبان کے مطالبات سے وزیر اعظم کو آگاہ کر دیا ،وزیر اعظم کی ملک میں امن کی خاطرآئینی حدود کے اندر تمام مطالبات پر سنجیدگی سے غور کر نے کی یقین دہانی،مذاکرات کی کامیابی کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں ، نواز شریف کمیٹی کے ارکان کو ہدایت ۔ تفصیلی خبر

اتوار 16 فروری 2014 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) حکومتی کے رکن اور کو آرڈینیٹر عرفان صدیقی نے طالبان کے مطالبات سے وزیر اعظم کو آگاہ کر دیا جبکہ وزیر اعظم نے ملک میں امن کی خاطرآئینی حدود کے اندر تمام مطالبات پر سنجیدگی سے غور کر نے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کمیٹی پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے ملاقات کی،ملاقات میں مذاکراتی عمل کی پیش رفت پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی نے وزیراعظم نواز شریف کو طالبان کی مذاکراتی کمیٹی سے مذاکرات کی پیش رفت پر بریفنگ دی اور طالبان کی جانب سے سامنے آنے والے مطالبات سے وزیراعظم کو آگاہ کیاذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے امن کی خاطر آئینی حدود کے اندر تمام مطالبات پر سنجیدگی سے غور کر نے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائیں ملاقات میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔