پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں مدد پر پاکستان کے عوام چین کی حکومت اور عوام کے مشکور ہوں گے ، صدر ممنون حسین ، چین میں موسم بہار کے تہوار کے بعد بطور پہلے غیر ملکی سربراہ دورہ کرنا میرے کیلئے باعث فخرہے ،چینی میڈیا سے گفتگو

اتوار 16 فروری 2014 22:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں مدد پر پاکستان کے عوام چین کی حکومت اور عوام کے مشکور ہوں گے ۔وہ صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں چینی میڈیا سے بات چیت کرتے رہے تھے۔ صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے ضمن میں توانائی کے شعبے میں منصوبوں پر جلد از جلد کام شروع کرنے پر اتفاق رائے طے پایا جائے گا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں مدد پر پاکستان کے عوام چین کی حکومت اور عوام کے مشکور ہوں گے۔ صدر مملکت نے پاک چین اقتصادی کوریڈورکو عملی جامہ پہنانے کیلئے فوری اقدامات کی امید بھی ظاہر کی اورکہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کیلئے ایک یادگار ثابت ہو گا اور اس سے نہ صرف چین اور پاکستان بلکہ خطہ کے کروڑوں افراد کو فائدہ پہنچے گا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ چین اور پاکستان حقیقت میں اچھے دوست ہیں اور پاکستان نے ہمیشہ چین کا ساتھ دیا دونوں ممالک کے مابین تعلقات وقت کی آزمائش پر پورا اترے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ چین میں موسم بہار کے تہوار کے بعد وہاں بطور پہلے غیر ملکی سربراہ دورہ کرنا ان کیلئے باعث فخرہے۔ مجھے امید ہے کہ اس دورہ سے پاکستان اور چین کے عوام کے مابین رابطوں کو تقویت ملے گی ، ثقافت و تجارت کے شعبوں میں تعلقات فروغ پائیں گے۔