حکمرانوں کا ”ڈنگ ٹپاؤ “اقتدار آئینی مدت پورا کر تا نظر نہیں آتا‘ اپوزیشن لیڈر،ان کی اپنی ہی پا لیساں انکی سب سے بڑی دشمن بن چکی ہیں ،دھاندلی کیخلاف تحریک چلانے کیلئے تیار ہیں‘ محمو دالرشید
اتوار 16 فروری 2014 20:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمو د الرشید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی اپنی پا لیساں انکی سب سے بڑی دشمن بن چکی ہیں ‘حکمرانوں کا ”ڈنگ ٹپاؤ “اقتدار آئینی مدت پورا کر تا نظر نہیں آتا ‘عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی پرتحر یک چلانے کیلئے ہر وقت تیار ہیں ‘عمران خان اقتدار نہیں ملک اور قوم کی بات کرتے ہیں مگر حکمران کو ملک اور عوام کی کوئی فکر نہیں ‘پنجاب حکو مت صوبے کے مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کے مطابق کام کر رہی ہے ۔
گزشتہ روز لاہور میں پارٹی کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو د الرشید نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کی پالیسیاں لاہور اور پنجاب کے عوام کیلئے رحمت کے بجائے زحمت بن رہی ہیں مگر حکمران اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے قوم سے کوئی بھی انتخابی وعدہ پو رانہیں کیا جسکی وجہ سے عوام حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے اور ان سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے اور ان حالات میں حکمرانوں کی اپنی پا لیساں ہی ان کی سب سے بڑی دشمن بن چکی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاجی تحر یک کیلئے تیار ہے اور جیسے ہی پارٹی چےئر مین عمران خان کوئی فیصلہ کر ینگے ہم اس کے تحت ہر قر بانی دینے کو تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کی بات کر نیوالے پنجاب کے حکمران صوبے اور عوام کی بجائے ذاتی مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.