طالبان کی شوریٰ کا اجلاس ختم، 2اہم مطالبات تیار کر لئے ، طالبان کے مطالبات مولانا سمیع الحق کے ذریعے عرفان صدیقی کو پہنچا دیئے گئے ،طالبان ، حکومتی کمیٹیوں کے ارکان کی موجودگی میں سیز فائر کا اعلان متوقع ۔ اپ ڈیٹ

اتوار 16 فروری 2014 18:58

طالبان کی شوریٰ کا اجلاس ختم، 2اہم مطالبات تیار کر لئے ، طالبان کے مطالبات ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری۔ 2014ء) طالبان شوری کا دور روز مشاروتی اجلاس ختم ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیز فائر اور قیدیوں کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اجلاس کے حوالے سے ذرئع نے بتایا ہے کہ طالبان کے دو شوری کے مشاورت سے دو اہم مطالبات تیار کرلئے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق طالبان کا مطالبہ ہے کہ جنوبی وزیرستان سے فوج کو نکالا جائے، گرفتار کیے گئے غیر عسکری افراد کو رہا کیا جائے ،جن میں عورتیں ،بچے اور بوڑھے افراد شامل ہیں ۔

اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ اگر حکومت نے ان مطالبات پر حوصلہ افز جواب دیا تو طالبان دونوں کمیٹیوں کے اراکین کی موجودگی میں سیز فائر کا اعلان کریں گے۔ اس حوالے سے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس کے بعد طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد نے اپنے کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق کوآاگاہ کردیا ہے جبکہ مولانا سمیع الحق کے ذریعے حکومتی کمیٹی کے سربراہ عرفان صدیقی کو اپنے مطالبات پہنچا دیے۔

(جاری ہے)

طالبان نے اپنے مطالبات کے ساتھ اس عزم کا اعادہ بھی کیا ہے کہ اگر حکومت نے مطالبات پر حوصلہ افزا جواب دیا تو طالبان کی طرف سے کسی بھی وقت بھی سیز فائر کا اعلان کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ سیز فائرکا اعلان دونوں کمیٹیوں کے اراکین اور پاکستانی میڈیا کے موجودگی میں کیا جائے گا۔