غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث 18کویتی طلباء کو یواے ای سے نکل جانے کا حکم،فنڈز جمع کرنے، بغیر اجازت یونین بنانے، طلبا کے ہاسٹل میں بلااجازت اجتماعات کرنے پر ملک بدرکیاگیا،وزارت تعلیم

اتوار 16 فروری 2014 18:41

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) متحدہ عرب امارات نے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث کویت کے اٹھارہ طلباء کو ملک سے نکال دیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز یواے ای کی وزارت تعلیم نے ایک بیان میں کہاکہ حکومت نے ملک کی شارجہ اور عجمان یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم کویت کے آٹھ طلبا کو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں ملک سے نکلنے کا حکم دیا ہے،بیان کے مطابق یونیورسٹیوں سے فارغ کیے گئے طلبا غیر قانونی طور پرفندز جمع کرنے، بغیر اجازت یونین قائم کرنے اور طلبا کے ہاسٹل میں خلاف قانون اجتماعات منعقد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزارت تعلیم کے مطابق متحدہ عرب امارات، کویت سمیت کسی بھی دوسرے خلیجی ملک کے طلبا کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کو اپنا اخلاقی فریضہ سمجھتا ہے تاہم خلاف قانون سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلبا کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے۔بیان کے مطابق امارات کی جامعہ عجمان مین 670 اور شارجہ یونیورسٹی میں 750 کویتی طلبا زیر تعلیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :