سعودی عرب میں چارہزارپاکستانی رہائی کے منتظر،حکومت نے چپ سادھ لی، جیلوں میں قید پاکستانیوں کے سعودی کفیل ویزے کی میعاد بڑھانے کے لئے20ہزار ریال رشوت طلب کر رہے ہیں

اتوار 16 فروری 2014 18:36

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) پاکستان نے سعودی عرب میں غیرملکیوں کے لیے نئے قوانین متعارف کرائے جانے سے چارہزار سے زائد پاکستانیوں کی گرفتاری پر چپ سادھ لی،نجی ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں رواں برس کے آغاز پر غیر ملکیوں کے لئے نئے قوانین متعارف کئے جانے کے بعد چارہزار سے زائد پاکستانی سعودی جیلوں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جب کہ پاکستانی حکام نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

سعودی عرب میں نئے سال کے آغاز پر غیر ملکیوں کے لئے نئے قوانین کے اطلاق کے بعد نوکری کی غرض سے جانے والے 4 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو جیلوں میں بند کردیا گیا، سعودی حکام کی جانب سے جیلوں میں قید پاکستانیوں کے ساتھ انہائی ناروا سلوک برتا جا رہا ہے اور انھیں 2 وقت کی روٹی بھی فراہم نہیں کی جارہی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب جیلوں میں قید پاکستانیوں کے سعودی کفیل ویزے کی میعاد بڑھانے کے لئے 20 ہزار ریال تک رشوت طلب کر رہے ہیں۔

سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے اہلہ خانہ کا کہنا ہے پاکستانی دفتر خاجہ کی جانب سے ان کے پیاروں کی رہائی کے لئے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جا رہا۔واضح رہے کہ چند روز قبل ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی جیلوں میں 300 کے قریب پاکستانی قید ہیں جن کی وطن واپسی کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :