Live Updates

حکومت مذاکرات کیخلاف سازشیں کرنیوالی قوتوں کو بے نقاب کرے ‘ عمران خان ،امر یکہ کی ہاں میں ہاں ملانے والے حکمرانوں نے ملک کو بیڑہ غرق کر دیا ہے، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

اتوار 16 فروری 2014 18:17

حکومت مذاکرات کیخلاف سازشیں کرنیوالی قوتوں کو بے نقاب کرے ‘ عمران ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) پاکستان تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ امر یکہ کی ہاں میں ہاں ملانے والے حکمرانوں نے ملک کو بیڑہ غرق کر دیا ہے،پا کستان کو غیر ملکی مداخلت سے نجات دلانے تک ملک کی آزاد خارجی و داخلی پالیسی نہیں بن سکتی ، ‘عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی پر خاموش نہیں رہیں گے ،2مارچ کو سپریم کورٹ میں دھاندلی کے متعلق کیس کی سماعت کے بعد آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کر ینگے ۔

وہ لاہور میں تحر یک انصاف اوررسیز کے میاں طارق جاوید ‘ندیم یوسف ایڈ وکیٹ اور چوہدری محمد اشفاق کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقر یب سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر تحر یک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر تر ین ‘رکن قومی اسمبلی شفقت محموداور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوں میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا بلکہ حالات پہلے سے بھی ابتر ہو گئے ہیں ۔

موجودہ حکمران ملک کو بچانے کی بجائے اقتدار کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور امر یکہ کو کسی بھی صورت ناراض نہیں کر نا چاہتے ۔اگر حکمرانوں نے امر یکہ کی خواہش پرو زیرستان میں فوجی آپر یشن کیا تو اس کے نتا ئج ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں ہو ں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کا خاتمہ اور امن کا قیام صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے اور جو قوتیں مذاکرات کے خلاف سازشیں کر رہی ہے انکو بے نقاب کر نا حکومت کی ذمہ دار ی ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات