شوریٰ کا اجلاس ختم ، طالبان کا سیز فائر کا فیصلہ ، باقاعدہ اعلان طالبان ، حکومتی کمیٹیوں کے ارکان کے دورہ وزیرستان کے موقع پر متوقع

اتوار 16 فروری 2014 16:28

شوریٰ کا اجلاس ختم ، طالبان کا سیز فائر کا فیصلہ ، باقاعدہ اعلان طالبان ..

پشاور (رحمت اللہ شباب ۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی شوریٰ کا اجلاس ختم ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیز فائر اور قیدیوں کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی ، اطلاعات کے مطابق اجلاس میں طالبان کی جانب سے سیز فائر کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، جبکہ حکومت سے غیر عسکری افراد کی رہائی اور جنوبی وزیرستان سے فوج کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے ، طالبان کی جانب سے سیز فائر کا اعلان آئندہ دو روز میں متوقع ہے جب حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کے ارکان وزیرستان کا دورہ کریں گے اور طالبان کی شوریٰ سے ملاقات کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :