سولر پینلز فروخت کرنے والی کمپنیوں کے کاروبار میں اضافہ ،درمیانے سائز کے گھرکیلئے شمسی توانائی سے بجلی کی فراہمی پر ایک لاکھ40 ہزار روپے تک کے اخراجات آتے ہیں ، رپورٹ

اتوار 16 فروری 2014 15:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) ملک میں شمسی توانائی سے بجلی کے حصول کا رجحان فروغ پانے لگا جس کی وجہ سے سولر پینلز فروخت کرنے والی کمپنیوں کے کاروبار میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سولر انجری سلوشن پرووائیڈرزکے مطابق درمیانے سائز کے گھرکیلئے شمسی توانائی سے بجلی کی فراہمی پر ایک لاکھ40 ہزار روپے تک کے اخراجات آتے ہیں جس کی مدد سے تین تا چار پنکھوں سمیت 12 سے زائد انرجی سیورز جلائے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ہونے والے اضافہ اور لوڈشیڈنگ کے بڑھتے ہوئے دورانیہ کے باعث صارفین کی بڑی تعداد شمسی توانائی سے بجلی کے حصول کو ترجیح دے رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ سولر پینلز کا خرچہ تین سال میں پورا ہوجاتا ہے جس کے بعد وہ مفت بجلی کی سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :