الیکشن ٹریبونل کراچی نے ووٹوں کی تصدیقی رپورٹ جمع نہ کرانے پر وفاقی سیکریٹری داخلہ کو 20 فروری کو طلب کر لیا

اتوار 16 فروری 2014 15:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) الیکشن ٹریبونل کراچی نے سندھ اسمبلی کے تین حلقوں پر نادرا کی جانب سے ووٹوں کی تصدیقی رپورٹ جمع نہ کرانے پر وفاقی سیکریٹری داخلہ کو 20 فروری کو طلب کر لیا ہے ۔جسٹس ( ر )ظفر احمد شیروانی پر مشتمل الیکشن ٹریبونل کراچی نے نادرا کی جانب سے11 مئی کے انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیقی رپورٹ بروقت جمع نہ کرانے پر وفاقی سیکر یٹری داخلہ کو 20فروری کو طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹریبونل نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 32 ،پی ایس 33 اور پی ایس 128 اکتوبر 2013 ء میں انتخابی ریکارڈ نادرا کو بھجوایا تھا تاہم نادرا کی جانب سے ان تین حلقوں کے حوالے سے ابھی تک رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں جمع نہیں کرائی گئی ہے ۔الیکشن ٹریبونل نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں ٹریبونل کی معاونت کریں۔واضح رہے کہ پی ایس 32 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے منظور وسان ،پی ایس 33 سے پیر سید فضل علی شاہ جیلانی اور پی ایس 128 سے متحدہ قومی موومنٹ کے سید وقار حسین شاہ کامیاب ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :