کراچی ،جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے ریٹائرڈفوجی اہلکاروں کی بھرتی شروع کردی گئی،پہلے مرحلے میں500شامل جبکہ آئندہ تین ہفتوں میں مزید600ریٹائرڈفوجی اہلکار پولیس میں شامل ہوجائیں گے

اتوار 16 فروری 2014 15:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) شہرقائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے ریٹائرڈفوجی اہلکاروں کی بھرتی شروع کردی گئی ہے پہلے مرحلے میں500ریٹائرڈفوجی اہلکاروں کو بھرتی کیا گیاہے جبکہ آئندہ تین ہفتوں میں مزید600ریٹائرڈفوجی اہلکار پولیس میں شامل ہوجائیں گے۔ تمام ریٹائرڈ فوجیو ں کو حساس تھانوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس میڈیا سیل کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق500ریٹائرڈفوجی اہلکارباقاعدہ طور پرکراچی پولیس کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ آئندہ تین ہفتوں میں مزید600پولیس اہلکارکراچی پولیس کا حصہ بن جائیں گے۔اعلامیئے کے مطابق ان ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کوایک ماہ کی خصوصی ٹریننگ کے بعد پولیس میں بھرتی کیا گیا ہے۔بھرتی کیئے گئے 500ریٹائرڈفوجی اہلکاروں میں سے200ساؤتھ زون اور150،150ایسٹ اورویسٹ زون میں تعینات کیا گیا ہے،تمام ریٹائرڈ فوجیوں کو حساس تھانوں میں تعینات کیا گیا ہے۔اعلامیئے کے مطابق ریٹائرڈ فوجی بطور کانسٹیبل پولیس میں فرائض انجام دیں گے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :