میجر ریٹائرڈ محمد عامر نے مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے طالبان قیادت سے رابطے شروع کردئیے،حکومتی کمیٹی کے رکن میجرعامرتحریک طالبان کی قیادت کو پیغام بھیجیں گے ،ذرائع ،ضرورت پڑنے پر میجر عامر خود بھی طالبان کمانڈروں سے ملاقات کریں گے

اتوار 16 فروری 2014 15:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) طالبان سے مذاکرات کے لئے قائم حکومتی کمیٹی کے رکن میجر ریٹائرڈ محمد عامر نے مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے طالبان قیادت سے رابطے شروع کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کے رکن میجرعامرتحریک طالبان کی قیادت کو پیغام بھیجیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق پیغام رساں میجر عامر کی جانب سے مذاکرات پر طالبان کو اعتماد میں لے گا۔ طالبان سے سیز فائر کرنے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ضرورت پڑنے پر میجر عامر خود بھی طالبان کمانڈروں سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :