پاکستان کی حکومت سعودی عرب کے ساتھ جامع اسٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم بنانا چاہتی ہے ،صدر ممنون حسین ،قدرتی آفات سمیت کسی بھی مشکل وقت میں سعودی عرب نے پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا ،سعودی ولی عہدشہزادہ سلمان سے گفتگو
اتوار 16 فروری 2014 15:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت سعودی عرب کے ساتھ جامع اسٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم بنانا چاہتی ہے ،پاکستان اور سعودی عرب دوستی اور احترام کے گہرے رشتے میں جڑے ہیں ،قدرتی آفات سمیت کسی بھی مشکل وقت میں سعودی عرب نے پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز صدرمملکت سے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملاقات کی جس میں پاک سعودی عرب دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ قریبی تعلقات ہیں جو مشکل کی گھڑی میں آزمائش پر پورااترے ہیں،صدر مملکت نے کہاکہ قدرتی آفات سمیت کسی بھی مشکل وقت میں سعودی عرب نے پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑا۔پاکستان کی حکومت سعودی عرب کے ساتھ جامع اسٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم بنانا چاہتی ہے۔ شہزادہ سلمان بن عبدالعزیزنے ممنون حسین کو صدرمملکت بننے پر مبارکباددی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.