شمالی وزیرستان ، نامعلوم افراد کی فائرنگ اور راکٹ حملے میں پانچ افراد ہلاک ،راکٹ حملے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی ،پانچوں افراد کی لاشیں بری طرح جھلس گئیں ،لاشیں بری طرح جھلسنے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مرنے والوں کی شناخت میں دشواری کا سامنا

اتوار 16 فروری 2014 15:23

میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ اور راکٹ حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے علاقے دتہ خیل میں 2 گاڑیوں میں سوار مسلح ملزمان نے ایک گاڑی پر پہلے اندھا دھند فائرنگ کی اور پھر راکٹ سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5افراد جاں بحق موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، راکٹ حملے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے باعث پانچوں افراد کی لاشیں بری طرح جھلس گئی ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو شناخت کیلئے قریبی علاقے میں منتقل کیا تاہم لاشیں بری طرح جھلسنے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مرنے والوں کی شناخت میں دشواری کا سامنا کر نا پڑا۔واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔