وزیر اعلیٰ شہباز شریف چین کے دورے پر (کل )روانہ ہوں گے

اتوار 16 فروری 2014 15:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کل ( پیر ) چین کے دورے پر روانہ ہوں گے ۔ مختلف محکموں کے سربراہان بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ روانہ ہونگے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے دورہ چین کے دوران حکومتی شخصیات سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات کر کے انہیں پاکستان خصوصاًپنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔

اس دورہ کے دوران مختلف معاہدوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی ۔ دورہ چین میں ترقیاتی و انرجی سے متعلق منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دورے میں چیئرمین ایل ٹی سی خواجہ احمد حسان، ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ،سیکرٹری فنانس جہانزیب خان، ایم ڈی میٹرو بس سروس اور دیگر افسران بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ روانہ ہونگے۔