بگ تھری کی حمایت پر آئی سی سی کی صدارت کی پیش کش ہوئی: ذکاء اشرف

اتوار 16 فروری 2014 14:57

بگ تھری کی حمایت پر آئی سی سی کی صدارت کی پیش کش ہوئی: ذکاء اشرف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری۔2014ء) سابق چئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ بگ تھری کی مخالفت کرنے پر انہیں بھارت سمیت دیگر ممالک کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا ہوا تاہم رضا مندی پر انہیں آئی سی سی کی صدارت کی پیش کش بھی کی گئی۔ ذکاء اشرف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی حالت اتنی بُری نہیں جتنی زمبابوے، بنگلہ دیش جیسے بورڈز کی ہے۔

(جاری ہے)

سابق چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اجلاس میں بھارت سمیت بگ تھری کے حمایتی ممالک نے انہیں دھمکیاں دیں۔ ذکاء اشرف نے کہا کہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں ملک بھر سے آئے کرکٹ ایسوسی ایشنز کے سربراہان نے انہیں بگ تھری پر اپنے موقف پر ڈٹے رہنے کا مشورہ دیا تھا۔ سابق چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ان کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ان کی ترجیح صرف پاکستان ہے۔ انہوں نے کرکٹ میں کبھی سیاسی معاملات کو ترجیح نہیں دی۔ کرکٹ پوری قوم کی آواز ہے جو پوری قوم کو یکجا کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :