ایشیا ء کپ ، سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے پاکستانی سیکورٹی وفد بنگلہ دیش کا دورہ کریگا

اتوار 16 فروری 2014 14:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) حکومت کی جانب سے ایشیاء کپ میں شرکت کی اجازت ملنے کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ا پنے سیکیورٹی افسرکو 20فروری کو دوبارہ بنگلہ دیش بھیجے گا۔

(جاری ہے)

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش جانے کی کلیرنس مل گئی وزارت خارجہ نے اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو مطلع کردیا ذرائع کے مطابق 22 فروری کو پاکستانی ٹیم کی ڈھاکہ روانگی سے دو روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ اپنا سکیورٹی افسر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بنگلہ دیش بھیجے گا۔

متعلقہ عنوان :