پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ ہر 3 ماہ بعد لینے پر غور

اتوار 16 فروری 2014 13:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو لگام دینے کیلئے حکومت ہر 3 ماہ بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لینے پر غورکررہی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پیٹرولیم ذرائع کے مطابق حکومت ہر ماہ کے بجائے سہ ماہی بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لئے جانے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے جس کا حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بلکہ دیگر اشیا ضروریہ کی روز روز بڑھتی گھٹتی قیمتوں میں بھی استحکام آئے گا، جس سے تنخواہ دار طبقے کو بھی ریلیف ملے گا۔