قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے ٹارگیٹڈآپریشن جاری،قانون نافذکرنیوالے اداروں اور دہشتگرودوں کے درمیان دومختلف مقابلوں کے دوران 5ملزمان ہلاک‘ ایک اہلکار زخمی

اتوار 16 فروری 2014 13:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیئے ٹارگیٹڈآپریشن جاری ،قانون نافذکرنے والے اداروں اور دہشت گرودوں کے درمیان دومختلف مقابلوں کے دوران 5ملزمان ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ترجمان رینجرز کا دعویٰ ہے کہ ملزمان حلیے سے کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد لگتے ہیں، جن کے قبضے سے ایک دستی بم اور 2 کلاشنکوف بھی ملی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اتوارکی شب رات گئے کراچی کے علاقے سپرہائی وے پر چاول گودام کے قریب رینجرز اور پولیس کے مشترکہ مقابلے میں 2 ملزمان مارے گئے۔ سپرہائی وے پر افغان بستی سے متصل چاول گودام کے قریب گزشتہ روز رینجرز افسر پر فائرنگ کی گئی تھی، جس کے بعد مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لئے رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کی، کارروائی کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوااور رینجرز موبائل پر بھی فائرنگ کی گئی، ترجمان رینجرز کے مطابق مقابلے کے دوران 2 ملزمان مارے گئے ہیں،ملزمان کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینیڈ اور 2 کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز نے دعوی کیا ہے کہ ملزمان حلیے سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے دہشت گرد نظر آتے ہیں،انہوں نے رینجرز پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر مارے گئے۔ ادھراتحاد ٹاؤن کے علاقے محمد خان کالونی میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کیا۔ اس دوران دہشت گردوں نے رینجرز پر دستی بم حملہ کردیا جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا۔ جواب میں رینجرز نے دہشت گردوں پر فائرنگ کی اور تین دہشت گرد مارے گئے جن کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی میں ایک ہزار اہلکاروں نے حصہ لیا۔ دوران آپریشن علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کی مکمل ناکہ بندی کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :