کراچی:مختلف علاقوں میں رینجرز آپریشن،18 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، دہشتگردوںکی فائرنگ، دستی بم حملے میں رینجرز اہلکار زخمی، جوابی کارروائی میں 5 ملزمان مارے گئے
اتوار 16 فروری 2014 12:26
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری۔2014ء) کراچی میں اتحاد ٹاؤن اور سپرہائی وے پر افغان بستی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ اور دستی بم حملے میں ایک رینجرز اہلکار زخمی جبکہ جوابی کارروائی میں 5 ملزمان مارے گئے۔آپریشن میں غیر ملکیوں اور مبینہ کالعدم تنظیم کے ارکان سمیت 18 ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق اتحاد ٹاؤن کے علاقے محمد خان کالونی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار زخمی ہو گیا۔
(جاری ہے)
رینجرز کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد حب ریور روڈ کی جانب فرار ہو گئے جہاں ملزمان اور رینجرز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
۔ مقابلے میں مبینہ طور پر3ملزمان مارے گئے جن کے قبضے سے دستی بم، 2 ایس ایم جی رائفل اور ایک پستول برآمد ہوا۔رینجرز نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 18 ملزمان کو گرفتار کرکے 46 مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کرلیے۔ اس سے قبل سپرہائی وے پر افغان بستی سے متصل چاول گودام کے قریب رینجرز افسر پر فائرنگ کے بعد مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لیے رینجرز نے چھاپے مارے۔ اس دوران رینجرز اور مشتبہ افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2ملزمان مارے گئے۔ہلاک ملزمان کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینیڈ اور 2 کلاشنکوف برآمد ہوئیں۔ ترجمان رینجرز کا دعویٰ ہے کہ ملزمان حلیے سے کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد معلوم ہوتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.