دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم ہونے پر پو ری پاکستانی قوم کو مبا رکبا د کی مستحق ہے ‘ حمزہ شہباز شریف ،اسی طرح متحد ہو کرقائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے ،شدید بارش کے باوجود طلبہ کا جذبہ قابل دید تھا‘ نیشنل اسٹیڈیم میں خطاب

ہفتہ 15 فروری 2014 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 فروری ۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسپورٹس بورڈ پنجاب کی سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین میاں حمزہ شہباز شریف نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم ہونے پر پو ری پاکستانی قوم کو مبا رکبا دپیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسی طرح متحد ہو کرقائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے ،شدید بارش کے باوجود طلبہ کا جذبہ قابل دید تھا اور ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بننے والوں نے نہ صرف اپنے گھر والوں بلکہ پوری قوم کے سر فخر سے بلند کر دئیے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام نیشنل اسٹیڈیم میں گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج ہونے کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ جس طرح ہم نے اکھٹے ہو کر دنیا کا سب سے بڑا انسانی پر چم بنا یا ہے ، اسی طرح متحد ہو کر اس پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج پو را دن بارش ہو تی رہی لیکن پھر بھی اس ورلڈ ریکارڈ میں حصہ لینے والے طلباء کا جذبہ قابل دید تھا۔

ایسے بچے جن میں کچھ کرنے کی دھن ہے یا جو بچے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں، جو بچے تعلیم اور کوئی ہنر حاصل کرنا چاہتے ہیں پنجاب حکومت نے ایسے نوجوانوں کے لیے 2 ارب کا انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے جو نوجوانوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگا۔ جس سے نوجوانوں کو اپنا مستقبل روشن کرنے میں مدد ملے گی۔ ۔ حمزہ شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر تمام شرکاء اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگوایا ۔