حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا

ہفتہ 15 فروری 2014 22:13

حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 فروری ۔2014ء) حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور طالبان سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے چاروں ارکان کو فریق بنایا گیا درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں ایک جانب دہشتگردی کی کارروائیاں ہورہی ہیں اور دوسری جانب طالبان سے مذاکرات بھی کئے جارہے ہیں جو کہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، اس کے علاوہ حکومتی کمیٹی میں شامل تمام ارکان بھی عوام کے منتخب نمائندے نہیں اس لئے انہیں بھی طالبان سے مذاکرات کا کوئی اختیار نہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شاہد اورکزئی نے اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسے عدالت عالیہ نے ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا تھا۔