تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ٹاؤن کمیٹی نوکوٹ کے ملازمین کی ہڑتال جاری

ہفتہ 15 فروری 2014 17:26

نوکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ٹاؤن کمیٹی نوکوٹ کے ملازمین نے دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رکھی شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل پینے کا پانی نایاب شہریوں کو مشکلات کا سامنا اطلات کے مطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف نوکوٹ ٹاؤن کمیٹی کے ملازمین نے دوسرے روز بھی کام چھوڑ ہڑتال جاری رکھی خاکروبوں سمیت کو ئی بھی ملازم کام پر نہیں آیا جس کے باعث شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے گٹر نالے ابل پڑے اور پینے کے پانی کا بحران پیدا ہو گیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے ٹی ایم اے ورکر یونین کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی تک کو ئی بھی ملازم کام پر نہیں آئیگا دوسری جانب شہر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیر بلدیات کمشنر میر پور خاص و دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ ٹاؤن ملازمین کو فوری طور پر تنخواہیں ادا کی جائے اور شہر کو مذید تباہی سے بچایا جائے۔