فلم انڈسٹری کی ترقی کے مثبت اشارے مل رہے ہیں ،حکومت بھی اپنا حصہ ڈالے ‘ ثناء

ہفتہ 15 فروری 2014 15:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) نامور اداکارہ ثنا ء نے کہا ہے کہ میری دلی دعا ہے کہ فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے عروج پر پہنچے اور لوگوں کودہشت کی بجائے اچھی تفریح کے مواقع میسر آئیں ،فلم انڈسٹری کی ترقی کے مثبت اشارے مل رہے ہیں اس میں حکومت کو بھی اپنا حصہ ڈالنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہفلموں کے مقابلے میں ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا مشکل ہوتا ہے لیکن یہاں سیکھنے کے بہت زیادہ مواقع ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اب تک فلموں کے ساتھ ساتھ ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ فلموں کے مقابلے میں ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا مشکل ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے حالات ٹھیک ہونا شروع ہو گئے ہیں اس کے لئے سب کو متحد ہونا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :