آئرلینڈ کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا

ہفتہ 15 فروری 2014 14:28

ڈبلن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) آئرلینڈ کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ جیمز شینن کو پہلی بار ٹی ٹونٹی کرکٹ میں آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شینن کو جان مونی کی جگہ دورہ ویسٹ انڈیز میں طلب کیا گیا تھا، مونی ذہنی دباؤ کی وجہ سے واپس وطن لوٹ آئے تھے۔ ولیم پورٹر فیلڈ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ اعلان کردہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس کیوسک، جارج ڈوکریل، ایڈ جائس، اینڈریو میک برائن، ٹم مورتگ، کیون اوبرائن، نیل اوبرائن، اینڈریو پوئنٹر، میکس سورنسن، جیمز شینن، پال سٹرلنگ، سٹورٹ تھامسن، گیری ولسن اور کریگ یانگ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :