ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 19 فروری کو کھیلا جائے گا

ہفتہ 15 فروری 2014 14:28

جمیکا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 19 فروری کو جمیکا میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

آئرش ٹیم ولیم پورٹر فیلڈ کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے یہاں پہنچ چکی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 19 فروری کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے ہو گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی اور واحد ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی 19 فروری کو جمیکا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 21 فروری کو جمیکا میں ہی کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ایک روزہ میچ 23 فروری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :