ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ میچوں میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر لئے

ہفتہ 15 فروری 2014 14:28

سنچورین (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ٹیسٹ میچوں میں کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کر لئے۔ وارنر نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

سینچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں وارنر جب میدان میں اترے تو انہیں کیریئر کے دو ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 64 رنز کی ضرورت تھی، وارنر نے دوسری اننگز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی 64 رنز جوڑ کر دو ہزار رنز مکمل کئے۔