سندھ کی جیلوں پر دہشت گرد حملوں کا خدشہ ،51 قیدیوں کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کرنے کافیصلہ

ہفتہ 15 فروری 2014 14:03

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) کراچی سمیت سندھ کی جیلوں پر دہشت گرد حملوں کے خدشے کے پیش نظر 51قیدیوں کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق قیدیوں کو لاہور، راولپنڈی اور ساہیوال کی جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ کوٹ لکھپت، اڈیالہ اور نیوجیل ساہیوال کو محفوظ قرار دیا گیا ہے اڈیالہ جیل میں گیارہ قیدی منتقل کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق منتقل کئے جانے والے قیدیوں کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں۔ قیدیوں کی منتقلی کا عمل مرحلہ وار شروع ہو گا۔ قیدیوں میں ٹارگٹ کلرز، خود کش حملوں میں ملوث اور کالعدم تنظیموں کے ملزم شامل ہیں۔ منتقل ہونے والے ملزمان پر تحفظ پاکستان آرڈیننس کا اطلاق بھی ہو گا۔ خطر ناک قیدیوں کا ٹرائل بھی انہیں جیلوں میں ہو سکے گا۔ فیصلے سے جیلوں کے سربراہان اور آئی جی جیل خانہ جات کو آگاہ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :