ملک میں امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے ، فوجی اور جمہوری قیادت ایک پیج پر ہے،سرتاج عزیز

ہفتہ 15 فروری 2014 13:18

ملک میں امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے ، فوجی اور جمہوری قیادت ایک ..

استنبول (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتا ج عزیز نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے ، فوجی اور جمہوری قیادت ایک پیج پر ہے، دہشتگردانہ کارروائیاں قابل مذمت ہیں ، معصوم شہریوں کا قتل عام بر داشت نہیں کرسکتے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سرتاج عزیز نے کہاکہ فوجی اور جمہوری قیادت ایک پیج پر ہیں ،ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے میکانزم بنایا ہے،سہ فریقی کانفرنس سے مسلم ممالک کو فائدہ ہوگاایک سوال کے جواب میں مشیر خارجہ نے دہشتگردانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے انہوں نے کہاکہ معصوم شہریوں کا قتل عام برداشت نہیں کر سکتے ۔

متعلقہ عنوان :