Live Updates

طالبان کے اندر ایسے گروپس ہیں جو ملک میں امن نہیں چاہتے، عمران خان

ہفتہ 15 فروری 2014 13:11

طالبان کے اندر ایسے گروپس ہیں جو ملک میں امن نہیں چاہتے، عمران خان

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات فیل ہوگئے تو ملٹری آپریشن کریں گے ، ملٹری آپریشن فیل ہوگیا تو کیا کریں گے؟، ان کا کہنا ہے کہ طالبان نے عورتوں اور بچوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے لڑنے والوں کا نہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان کے اندر ایسے گروپس ہیں جو ملک میں امن نہیں چاہتے، ملک دشمن بھی ایسے عناصر کو مدد فراہم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہوئے کہا کہ اپنے لوگوں کا بھلا سوچنا چاہئے اور ایک دفعہ امن کو موقع ملنا چاہئے، پہلے کوشش کی جائے کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ این اے پی اور پیپلز پارٹی کو ابھی یادآیاہے کہ آپریشن کرنا ہے، میں پوچھتا ہوں کہ انہوں نے اپنے دور میں آپریشن کیوں نہیں کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ فوج اور پولیس پر حملے ختم ہونے چاہئیں، کوشش کی جائے کہ جلد جنگ بندی ہو۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ طالبان کمیٹی سے نکل گئے ان کی کوئی کریڈیبلٹی نہیں ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آپریشن سے مزید مسائل پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کی تباہی جتنی اس دور میں ہوئی،اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :