کراچی، فائرنگ اور پرتشدد واقعات،2 ڈاکوؤں سمیت 6 افراد ہلاک
ہفتہ 15 فروری 2014 12:02
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 4 افراد اپنی جان سے گئے۔ دوسری جانب 2 ڈاکو بھی پولیس مقابلے میں ہلاک ہوئے، جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر رینجرز افسر زخمی ہوگیا۔ کراچی کے علاقے سپر ہائی وے ناگوری اسٹاپ کے قریب دو افراد کی ہاتھ پاوٴں بندھی لاش ملی۔ دونوں افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کی عمریں 25 سے 30 سال ہے۔
(جاری ہے)
دوسری جانب کورنگی ٹاوٴن پی اینڈ ٹی کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہوئے۔ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں رینجرز افسر ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ زخمی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا رینجرز افسر شکارپور سے سہراب گوٹھ بس اسٹاپ پر کوچ سے اترا تھا، جسے بازو پر گولی لگی۔
اس سے قبل نارتھ کراچی انڈہ موڑ کے قریب سے خاتون کی لاش ملی ہے اور رنچھوڑ لائن کے علاقے سبزی مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے 55 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔ دوسری جانب سہراب گوٹھ کے قریب رہائشی اپارٹمنٹ میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے جس میں خواتین اہلکاروں سمیت 300 رینجرز اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے.محمد اورنگزیب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس، احتساب عدالت نے صدر زرداری کے خلاف کارروائی روک دی
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.