کراچی: ایم کیو ایم کے کارکن سمیت 6 افراد جاں بحق

جمعہ 14 فروری 2014 21:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری۔2014ء) کراچی میں فائرنگ سے ایم کیو ایم کے کارکن سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے، متحدہ نے کارکن کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے حکومت کو 3 دن کا الٹی میٹم دے دیا۔ ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود جرائم پیشہ عناصر سرگرم ہیں۔ سولجر بازار میں فائرنگ سے ایم کیو ایم کا کارکن سلامت علی جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی نماز جنازہ نشتر روڈ پر ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر صغیر احمد کہنا تھا کہ 3 روز میں سلامت علی کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو یوم سوگ منانے پر غور کیا جائے گا۔ بھینس کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ سپرہائی وے کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی۔ لانڈھی میں فائرنگ سے ایک شخص زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ گارڈن تھانے کے علاقے دھوبی گھاٹ میں نامعلوم افراد نے کریکر حملہ کیا جس میں دو افراد زخمی ہوئے۔ لیاری میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ منگھو پیر میں بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔