پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش جانے کی کلیئرنس مل گئی، 22 فروری کو پاکستانی ٹیم کی ڈھاکہ روانگی سے دو روز قبل بورڈ اپنا سکیورٹی افسر صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے بنگلہ دیش بھیجے گا،پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیش میں قیام کے دوران سکیورٹی کے سلسلے میں غیرمعمولی طور پر محتاط رہنے کی تاکید

جمعہ 14 فروری 2014 20:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش جانے کی کلیئرنس مل گئی ہے وزارت خارجہ نے اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو مطلع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق 22 فروری کو پاکستانی ٹیم کی ڈھاکہ روانگی سے دو روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ اپنا سکیورٹی افسر صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے بنگلہ دیش بھیجے گا۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیش میں قیام کے دوران سکیورٹی کے سلسلے میں غیرمعمولی طور پر محتاط رہنے کی تاکید بھی کی گئی ہے۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں جماعتِ اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملاّ کو سزائے موت دیے جانے پر پاکستانی حکومت کے سخت ردعمل کے جواب میں بنگلہ دیش میں پاکستان مخالف مظاہرے ہوئے تھے جس کے بعد پاکستانی ٹیم کی ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت حکومت کی اجازت سے مشروط کردی گئی تھی ایشیا کپ 25 فروری سے آٹھ مارچ تک کھیلا جائے گا جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 16 مارچ سے چھ اپریل تک ہوگا۔

متعلقہ عنوان :