شاہ زیب کو بہترین علاج فراہم کیا جارہا ہے ،امریکی محکمہ خارجہ ، شاہ زیب امریکا میں کب تک رہیں گے،فیصلہ ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو کرنا ہے ، ترجمان کی گفتگو

جمعہ 14 فروری 2014 20:27

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) امریکا امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ شاہ زیب کو بہترین علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی اور پاکستانی سفارت خانے شاہ زیب کے خاندان سے مسلسل رابطے میں ہیں اور وہ شاہ زیب کے ویزے کی توسیع میں رکاوٹ نہیں ، شاہ زیب امریکا میں کب تک رہیں گے،اس کا فیصلہ ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو کرنا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ شاہ زیب امریکا جے ون اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت آیا تھاگزشتہ سال 13نومبر کوٹریفک حادثے کا شکار ہونے والا پاکستانی طالب علم انتہائی تشویشناک حالت میں ہے اور اس کا تعلیمی ویزا 28 فروری کو ختم ہونے والا ہے۔

متعلقہ عنوان :