راولپنڈی سے لاپتہ ہونے والا کریم خان بازیاب ہو گیا

جمعہ 14 فروری 2014 20:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء)راولپنڈی سے لاپتہ ہونے والا کریم خان بازیاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق کریم خان کامقامی ہسپتال میں چیک اپ ہوا ہے کریم خان کو5فروری کوان کے گھرسے نامعلوم افراد نے اغواکیاگیاتھا، اسے15فروری کوبرسلز پہنچنا تھا اور وہاں وہ یورپی یونین کے سامنے ڈرون کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کروانے والے تھے۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والاکریم خان ڈرون حملوں کیخلاف مہم چلارہاہے ، اسی مقصد کیلئے برسلزجاناتھا۔شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والا کریم خان کا بیٹا اور بھائی امریکی ڈرون حملہ میں مارے جاچکے ہیں جس کے بعد وہ ڈرون حملوں کے خلاف ایک مہم چلارہا ہے،اسی مقصد کے سبب سیکورٹی وجوہات کی بناء پر شمالی وزیرستان سے پنڈی منتقل ہوگئے تھے۔