اسلام آباد ہائی کورٹ نے طالبان سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی

جمعہ 14 فروری 2014 20:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے طالبان سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔ جمعہ کو جسٹس نورالحق قریشی نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کی۔

(جاری ہے)

شاہد اورکزئی نے حکومتی کمیٹی کو چیلنج کیا تھا۔درخواست گزار کا موٴقف تھا کہ وزیراعظم کو کمیٹی بنانے کا اختیار نہیں آئین کے مطابق قومی اسمبلی کا رکن اس طرح کے اختیارات استعمال نہیں کرسکتا۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔

متعلقہ عنوان :