نیب نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین اوگرا کی تعیناتی کیس پر سمن جاری ، 18فروری کو طلب

جمعہ 14 فروری 2014 20:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) نیب نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین اوگرا کی تعیناتی کیس پر سمن جاری کرتے ہوئے 18 فروری کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو سابق چئیرمین اوگرا توقیر صادق کی تعنیاتی کیس پر سمن جاری کرتے ہوئے اسلام آباد طلب کر لیا۔ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے سیکرٹری عارف خان نے نیب کی جانب سے بھیجا جانے والا سمن وصول کر لیا قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعظم کو چیئرمین اوگرا کی تعیناتی کیس پر بیان کے ریکارڈ کے لیے 18 فروری کو طلب کیا واضح رہے کہ اوگرا کرپشن ریفرنس میں توقیر صادق سمیت 12 ملزمان نامزد ہیں۔