ڈپٹی کمشنر کیچ اور اسٹنٹ کمشنر تمپ کی بازیابی کے لئے جانے والی ٹیم کو بھی دہشتگردوں نے اغوا کرلیا
جمعہ 14 فروری 2014 20:20
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) ڈپٹی کمشنر کیچ اور اسٹنٹ کمشنر تمپ کی بازیابی کے لئے جانے والی ٹیم کو بھی دہشت گردوں نے اغوا کرلیا۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دشت نعیم گچگی اور تحصیل دار رفیق، ڈپٹی کمشنر کیچ حمید ابڑو اور اسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حسین کی بازیابی کیلئے اغوا کاروں سے مذاکرات کے لئے جارہے تھے کہ انہیں بھی تربت کے علاقے گومازی سے اغوا کرلیا گیامتعلقہ حکام نے تصدیق کی کہ جمعہ کی سہ پہر تین بج کر دس منٹ پر پانچ سرکاری اور ایک قبائلی شخصیت کو تربت کے علاقے گومازی سے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔
حکام کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر افراد کی بازیابی کیلئے جانے والے چھ افراد پر مشتمل اس قافلے میں اسسٹنٹ کمشنر دشت نعیم گچکی، نائب تحصیلدار بلیدہ رفیق احمد، تحصیلدار دشت کھڈان، احمد علی، نائب رسالدار لیویز فورس بشام بلوچ، سپاہی لیویز فورس جمیل احمد اور ایک قبائلی شخصیت شامل ہیں۔یاد رہے گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سمیت کئی لیوز اہل کاروں کو تمپ کے علاقے سے اغوا کر لیا گیا تھا۔ یہ لوگ گاڑیوں کے قافلے میں ایران کی سرحد سے لوٹ رہے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.