بھارت میں کرپشن کی فتح ، عام آدمی نے اقتدار کو ٹھوکر ماردی ، کیجریوال حکومت مستعفی

جمعہ 14 فروری 2014 20:20

بھارت میں کرپشن کی فتح ، عام آدمی نے اقتدار کو ٹھوکر ماردی ، کیجریوال ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14فروری۔2014ء) پارلیمنٹ میں کرپشن کیخلاف بل پیش کرنے میں ناکامی پر ریاستی حکومت نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سمیت مستعفی ہوگئی ، عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال عوامی اقدامات سےمقبول ہوئے تھے لیکن کے بعض ساتھیوں نے ہی ان کی مخالفت شروع کردی تھی جس پر انہیں ایوان کے اندر بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، کرپشن کے حامی جبکہ بیورو کریسی بھی مخالفین کے ساتھ رہی ۔

(جاری ہے)

اس طرح تیزی سے مقبول ہونے والی عام آدمی پارٹی روایتی کرپٹ معاشرے کی ترجمانی کرنے والوں کے سامنے عام آدمی پارٹی نے ہتھیار ڈال دیے اور اقتدار کو ٹوکر ماردی ۔ کیجریوال کرپشن کیخلاف بل پیش کرنا چاہتے تھے لیکن ایوان نے ان کی کوشش ناکام بنا دیا جس پر انہوں نے ااستعفے کا اعلان کردیا اور کہا کہ وہ کرپشن کے ساتھ نہیں چل سکتے ، عوام نے انہیں معاشرہ کرپشن سے پاک کرنے کیلئے ووٹ دیاتھا ۔ اگر وہ لوک پال بل پیش کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے تو انہیں اقتدار کی کرسی بھی نہیں چاہئے ۔ کرپشن کیخلاف لوک پال بل سول سوائٹی نے مرتب کیا تھا ۔ نئی دہلی عام آدمی کی حکومت صرف چالیس روز رہی اور پھر اس نے خود ہی اقتدار کو ٹھوکر ماردی

متعلقہ عنوان :