ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے گھر کا ہرفرد پاکستانی طالب علم شاہ زیب کی مکمل صحتیابی کیلئے دعا گو ہے،فوزیہ صدیقی،امریکی حکومت شاہ زیب کو مکمل صحتیابی تک ویزہ اور علاج معالجے کی تمام سہولیات مہیا کرے، رہنما عافیہ موومنٹ

جمعہ 14 فروری 2014 19:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو کر کومے میں جانے والے پاکستانی طالب علم شاہ زیب کے علاج اور ویزے سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ شاہ زیب امریکی سرزمین پرٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو کر اسپتال میں زیرعلاج ہے اس لئے امریکی حکومت شاہ زیب کو مکمل صحتیابی تک ویزہ اور علاج معالجے کی تمام سہولیات مہیا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح امریکی وزارت خارجہ نے شاہ زیب کے ویزہ اور علاج معالجے کے بارے میں وضاحتی بیان جاری کیا ہے، پاکستانی وزارت خارجہ کو بھی چاہئے کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پورے کرے اور قوم کو ہرایک پاکستانی کے بارے میں باخبر رکھے جسے بیرون ملک قانونی ، مالی یا علاج معالجے کی ضرورت ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے گھر کا ہرفرد پاکستانی طالب علم شاہ زیب کی مکمل صحتیابی کیلئے دعا گو ہے۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ دنیا بھر کے پاکستانی سفارتخانوں میں پاکستانی شہریوں کو قانونی اور علاج معالجے کی سہولیات سے متعلق خصوصی ڈیسک قائم کئے جائیں اور ویزے اور علاج معالجے کے سلسلے میں شاہ زیب کے اہلخانہ سے مکمل تعاون اور ان سے مسلسل رابطہ میں رہا جائے ۔

متعلقہ عنوان :