بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی کے نا قابل تردید ٹھوس شواہد موجود ہیں‘ وزیر اعلیٰ پنجاب،دونوں ملکوں کی سکیورٹی ایجنسیوں کو سمجھ لینا چاہیے معاشی سکیورٹی کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا ‘ شہباز شریف

جمعہ 14 فروری 2014 19:39

بلوچستان میں بھارتی دہشتگردی کے نا قابل تردید ٹھوس شواہد موجود ہیں‘ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی بھارت کرارہا ہے ہمارے پاس اس کے نا قابل تردید ٹھوس شواہد موجود ہیں،پنجاب حکومت بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی اخبار کو دئیے گئے انٹر ویو میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے اور حکومت کے پاس بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی سکیورٹی ایجنسیوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ معاشی سکیورٹی کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ دونوں ملکوں کو ماضی بھلا کر مستقبل پر توجہ دینا ہو گی۔شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت بھارت سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی۔ کشمیر اور سیاچن جیسے مسائل مذاکرات سے حل ہو سکتے ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان اب تک ہونے والی 3 جنگوں سے صرف غربت میں اضافہ ہوا، اب الزامات لگانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔