پاکستان کے بغیر افغانستان میں قیا م امن قائم نہیں،حامد کرزئی،امریکا ہراساں کرنے سے باز آجائے،سہ فریقی مذاکرات مثبت اورتعمیری رہے،انٹرویو

جمعہ 14 فروری 2014 19:36

پاکستان کے بغیر افغانستان میں قیا م امن قائم نہیں،حامد کرزئی،امریکا ..

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) افغان صدرحامد کرزئی نے ایک بار پھر امریکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ امریکا ہمیں ہراساں کرنے سے باز آجائے ورنہ اس کے سخت نتائج برآمد ہوں گے ،بگرام جیل میں بے قصورافرادقید تھے رہاکرکے کوئی غلط کام نہیں کیا،سہ فریقی مذاکرات مثبت اورتعمیری رہے امید ہے اس کے خطے پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے ،گزشتہ روز سہ فریقی کانفرنس کے موقع پر ترکی کے خبررساں ادارے کو انٹرویومیں افغان صدرحامد کرزئی نے کہاکہ جیل سے رہاکیے گئے افغان باشندے ہیں جو بے بنیاد امریکی الزامات کی زد میں تھے اگر افغان عدلیہ کسی قیدی کی رہائی کا فیصلہ کرتی ہے تو امریکا کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں امید کرتا ہوں کہ امریکا افغانستان کو ہراساں کرنا بند کردیگااورافغانستا ن کی خودمختاری کا احترام کیاجائیگا، ایک سوال کے جواب میں افغان صدرحامد کرزئی نے کہاکہ پاکستان افغانستان کاہمسایہ اوردوست ملک ہے پاکستان کے بغیر افغانستان میں قیام امن ممکن نہیں ،وزیراعظم نوازشریف سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان اورخصوصا خطے میں قیام امن کے لیے بھرپورکوششیں کرے ،انہوں نے کہاکہ سہ فریقی مذاکرات مثبت اورتعمیری رہے امید ہے اس کے خطے پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے ۔