فیصل بنک قومی ٹی20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں فیصل آباد وولوز کی ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
جمعہ 14 فروری 2014 18:51
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) فیصل بنک قومی ٹی20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں فیصل آباد وولوز کی ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں فیصل آباد وولوز اور لاڑکانہ بلز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانیوالے تیسرے کوارٹر فائنل میں فیصل آباد وولوز کی ٹیم نے 33رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
قبل ازیں لاڑکانہ بلز کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیصل آباد وولوز کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔(جاری ہے)
فیصل آباد وولوزکی ٹیم مقررہ20اوورز میں121رنز بناکر آوٹ ہو گئی، خرم شہزاد نے38رنز،عمران خالد نے 18رنز بنائے جبکہ مصباح الحق16رنز بنا سکے۔ لاڑکانہ بلز کی طرف سے محمد صدیق نے25رنز کے عوض3اور امتیاز علی نے 24رنز کے عوض2وکٹیں حاصل کیں جبکہ 4کھلاڑی رن آوٹ ہوئے۔
لاڑکانہ بلزکے کھلاڑی 4کیچ لینے میں ناکام رہے۔جواب میں لاڑکانہ بلزکی ٹیم رنز 18.5اوورزمیں 88رنز بناکر آوٹ ہو گئی،ایاز جمالی نے 34رنزبنائے۔فیصل آباد وولوز کی طرف سے سعید اجمل نے14رنز کے عوض4جبکہ اسد علی اور احسان عادل نے بالترتیب3اور16رنز کے عوض2,2وکٹیں حاصل کیں۔فیصل آباد وولوز کے اسد علی کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.