قبائلی علاقے میں رائج قانون ایف سی آر غلط نہیں، گورنر خیبر پختونخوا

جمعہ 14 فروری 2014 17:44

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ نے کہا ہے کہ قبائلی علاقے میں رائج قانون ایف سی آر غلط نہیں بلکہ اسکا استعمال غلط ہو رہا ہے۔ جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ ایف سی آر میں اصلاحات کی جا رہی ہیں تاکہ قبائلی عوام کے تحفظات کو دور کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ اگلے مالی سال میں فاٹا کی ہر ایجنسی میں عدالتوں کے لیے علیحدہ عمارتیں بنائی جائیں گی۔ شوکت اللہ کا کہنا تھا کہ قبائلیوں کے حوالے سے دنیا میں غلط تاثر پایا جاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ 99 فیصد قبائلی پرامن ہیں لیکن انصاف چاہتے ہیں ۔ گورنر نے جوڈیشل اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والے 31 اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹس، پولیٹیکل تحصیلداروں اور نائب تحصیلداروں کو سرٹیفیکیٹ دئیے۔