ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی شہادت کو پولیس نے خودکش حملہ قرار دے کر فائل بند کردی
جمعہ 14 فروری 2014 17:40
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی شہادت کو پولیس نے خودکش حملہ قرار دے کر فائل بند کردی ۔ ذرائع نے بتایا کہ چوہدری اسلم کی شہادت کے بعد تفتیشی ٹیموں کے ارکان اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ماہر ین بار بار اپنے دعووٴں کی نفی کرتے ہوئے ایک نیا دعویٰ کرتے رہے۔حملے کے فوری بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اسے پلائیڈ بم کا حملہ قرار دیا جو ریموٹ کنٹرول سے چلایا گیا ۔
بعد اذاں ایک تفتیشی ٹیم کے افسر نے اچانک اسے گاڑی کے ذریعے نشانہ بنانے کا انکشاف کر دیا ذرائع نے مزید کہا کہ تفتیشی ٹیم معاملے کو جلد از جلد نمٹانے میں مصروف تھی کہ اچانک ایک نیا دعوٰی سامنے آگیا کہ حملہ خودکش تھا اور چند انگلیوں کی برآمدگی ظاہر کرنے کے بعد مبینہ حملہ آور کی شناخت بھی ظاہر کردی گئی ہے۔(جاری ہے)
ذرائع نے انکشاف کیا کہ حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے دعوے کے باوجود اس کی تاحال فارنسک رپورٹ جاری نہیں کی جا سکی ہے اور نہ ہی حملہ آور کی ڈی این اے رپورٹ حاصل کی گئی ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ شہادت کے ایک ماہ گزرنے کے بعد تفتیشی ٹیم نے اچانک بارود ی مواد سے متعلق ایک کیمیکل ایگزا مینشن رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق دھماکے کے لئے امریکی ساختہ پی ای ٹی این بارود استعمال کیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.