Live Updates

اپوزیشن جماعتوں کا سینٹ میں عمران خان کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ

جمعہ 14 فروری 2014 17:39

اپوزیشن جماعتوں کا سینٹ میں عمران خان کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء ) اپوزیشن جماعتوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن اراکین سینٹ کے غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین میاں رضا ربانی ، زاہد خان ، افراسیاب خٹک اور غلام احمد بلور شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

غیر رسمی اجلاس میں گذشتہ روز ایک نجی چینل کو انٹرویو میں عمران خان کی طرف سے اراکین پر بھاری رقوم کے بدلے سینٹ میں نشست حاصل کرنے کے الزام پر تشویش اور اراکین و سینٹ کا استحقاق مجروح کرنے کا باعث قراردیا گیا۔

غیر رسمی اجلاس میں عمران خان کے انٹرویو کی ویڈیو حاصل کرکے پیر کو سینٹ اجلاس میں عمران خان کیخلاف تحریک استحقاق پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا ہے اگر عمران خان سینٹ استحقاق کمیٹی میں پیش ہونے سے گریز کریں تو سینٹ استحقاق کمیٹی کو وارنٹ گرفتاری کے اختیارات استعمال کرنے کی درخواست کی جائیگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :