ویلنٹائن ڈے منانے پر پشاور یونیورسٹی میں 2 طلبا تنظیموں میں تصادم، 3 طالب علم زخمی

جمعہ 14 فروری 2014 15:16

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) یونیورسٹی میں ویلنٹائن دے منانے پر 2 طلبا تنظیموں کے درمیان مسلح تصام کے نتیجے میں 3 طالب علم زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے اس دوران 13 طالب علموں کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پشاور یونیورسٹی میں پختون اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی جانب سے ’’ویلنٹائن ڈے‘‘ جب کہ اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے ’’حیا ڈے‘‘ منایا جارہا تھا جس پر دونوں تنظیموں کے درمیان تصادم ہوگیا اس دوران دونوں طلبا تنظیموں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ اوراندھا دھند فائرنگ بھی کی جس کے نتیجے میں 3 طالبعلم زخمی ہوگئے۔

دونوں تنظیموں میں تصادم کے دوران جامعہ پشاور میدان جنگ کا منظر پیش کرتی رہی تاہم بعد ازاں پولیس کی بھاری نفری نے یونیورسٹی پہنچ کر تصادم میں ملوث 13 طالب علموں کو حراست میں لے لیا۔

متعلقہ عنوان :