پولیس چیف شاہد حیات کی تقرری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے سندھ ہائی کورٹ جج نے معزرت کرلی

جمعہ 14 فروری 2014 15:04

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) پولیس چیف شاہد حیات کی تقرری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے ایک بار پھر سندھ ہائی کورٹ جج نے معزرت کرلی ہے۔ شاہد حیات کی تقرری کے خلاف چھ ڈی آئی جیز نے آئینی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جسٹس عبدل رسول میمن نے شاہد حیات کی بطور ایڈیشنل آئی جی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی ہے۔ بینچ نے نیاڈویژنل بنچ بنانے کے لیے درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی ہے۔ ثنااللہ عباسی سمیت چھ ڈی آئی جیز موقف ہے کہ شاہد حیات سنیارٹی لسٹ میں نواسی نمبر پر تھے سینئرز کو نظر انداز کیا گیا۔ اس سے پہلے جسٹس ساجد حسین بھٹی بھی ذاتی وجوع کی بنا پر سماعت سے انکار کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :